Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ایک رات آئے گی

مجھے ہے آج بھی احساس اپنے ماضی کا

بسے ہوئے ہیں وہ جلوے مری نگاہوں میں

ہوا ہے سہل مجھے اپنی زندگی کا سفر

تمہاری یاد سے وہ روشنی ہے راہوں میں

مری حیات بھلا کیسے بھول سکتی ہے

مجھے تمہاری محبت نے جو مقام دیا

تصورات کی بزم نشاط میں کھو کر

تمہیں نے مہر و وفا کا مجھے پیام دیا

میں جانتا ہوں کہ اے جان اعتبار وفا

تمہیں نے میرے لئے اشک بھی بہائے ہیں

تمہیں نے میری امنگوں کی رہنمائی کی

تمہیں نے میری ڈگر میں دئے جلائے ہیں

تمہیں قریب رہیں میرے تلخ لمحوں میں

تمہیں نے گردش دوراں میں ہاتھ تھام لیا

مگر یہ سچ ہے مری جان میں نے ہر لمحہ

تمہیں کو یاد کیا اور تمہارا نام لیا

مری وفا میں کوئی فرق آ سکا نہ کبھی

مگر صلہ نہ ملا اشک غم بہانے کا

تڑپ تڑپ کے گزاری ہے زندگی میں نے

مجھے کبھی نہ ملا وقت مسکرانے کا

مرا سکوں مرا صبر و قرار چھین لیا

مرے نصیب کی برگشتگی کو کیا کہئے

تمام عمر مری رہ گزر پہ چھائی رہی

غم حیات کی اس تیرگی کو کیا کہئے

مگر یقین کرو ایک رات آئے گی

لبوں پہ شمع تبسم جلائیں گے ہم بھی

فریب عہد ستم دو گھڑی کا مہماں ہے

پھر اپنی بزم تمنا سجائیں گے ہم بھی

مأخذ :
  • کتاب : Dard aashna (Pg. 40)
  • Author : Abdullah Sajid
  • مطبع : Abdullah Sajid

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے