ایک صاحب اور نجومی
ایک صاحب نے نجومی سے کہا یہ تو بتا
کہہ رہا ہے کیا ستارہ اب مری تقدیر کا
ہوتی ہے دائیں ہتھیلی میں مرے کھجلی بہت
یہ بتا میرا مقدر کیا مجھے دکھلائے گا
زائچہ دیکھا نجومی نے تو بتلایا انہیں
یہ نشانی ہے تجھے پیسہ بہت مل جائے گا
پھر کہا بائیں ہتھیلی میں بھی کھجلی ہے بہت
تو کہا کہ سب یہ پیسہ خرچ بھی ہو جائے گا
پھر کہا کہ داہنے تلوے میں کھجلی ہے بہت
تو یہ بتلایا کہ تو لمبے سفر پر جائے گا
پھر کہا کہ بائیں تلوے میں بھی کھجلی ہے بہت
تو کہا تو اس سفر سے جلد واپس آئے گا
پھر کہا کہ پیٹھ میں بھی میرے کھجلی ہے بہت
تب نجومی نے بہت جھنجھلا کے یہ اس سے کہا
تو کہاں سے آ گیا ہے کان کھانے کے لئے
تجھ کو خارش کا مرض ہے ڈاکٹر کے پاس جا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.