ایک صحافی سے
نہ ہندو نہ مسلم بول
مجرم کو بس مجرم بول
مت کوس فقط اک طبقے کو
ہر ظالم کو ظالم بول
کیوں ملزم کے مذہب کا ہے
ذکر ہمیشہ لازم بول
کس کے ہاتھ ہے ڈوری تیری
کس کا ہے تو خادم بول
کس کے دھن سے ہوئی ہے تیری
جھوٹی چینل قائم بول
کیوں نفرت پھیلاتا ہے تو
اے چینل کے ناظم بول
کیوں اگلے تو آگ ہمیشہ
کبھی تو بول ملائم بول
کیسے کہیں صحافی تجھ کو
اے چمچۂ حاکم بول
کب جاگے گا تیرا ضمیر
کب ہوگا تو نادم بول
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.