فلسفۂ حسن و عشق
تو نے دستور محبت کا اڑایا ہے مذاق
کیا یہ وحشت تری روداد کی غماز نہیں
دل منور ہے مگر سوز دروں سے محروم
فکر زندہ ہے مگر مائل پرواز نہیں
حسن غلطیدۂ دریائے تحیر کیوں ہے
سینۂ عشق میں پوشیدہ کوئی راز نہیں
یوں تو وہ جلوہ گہہ ناز سے باہر آ جائیں
جذبۂ درد میں ڈوبی ہوئی آواز نہیں
خود فریبی میں گرفتار نہیں ہے بسملؔ
کیا یہ تخلیق برائے نگہ ناز نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.