میں
تمہارے
میرے
اس کے
سب کے دکھ کو دکھ سمجھنے کے لئے
یہ کیسا خالی پن نگلتا جا رہا ہوں
ہر طرف میرے سمندر ہی سمندر ہے
سرابوں کا
مجھے
شاید ضرورت ہے کسی بے چہرگی کی
جو مجھے بے نام کر دے
میرے احساسات کے آنگن میں ایسی شام کر دے
سو دیے جل جائیں کچھ روشن نہ ہو
اور میں اپنا سراپا
اس اندھیرے میں کہیں خاموش
گونگی خواہشوں کے نام کر کے
چھوڑ جاؤں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.