فصیلیں
یہ میری چار دیواری
ریاست ہے مری جس کی
میں خود مختار ملکہ ہوں
ریاست کی حفاظت کے لئے
اطراف دیواریں بھی اٹھتی ہیں
فصیلیں بھی تو بنتی ہیں
اسی کے ساتھ ہی
اک اور سرحد بھی تو ہوتی ہے
نظریے کی
نظریے کی یہ سرحد بھی ہماری ہے
تحفظ کے لیے اپنے
کسی بھی اندروں بیرون خطروں سے
یہ چادر چار دیواری ضروری ہے
تو کیا اس حد میں جو رہتے ہیں
وہ سب قید ہوتے ہیں
تمہیں بھی قید لگتی ہوں
سنو جیسے ہمارے ملک کے فوجی
بقائے ملک کی خاطر ہماری سرحدوں پر
دن رات پہرے ہوتے ہیں
اسی طرح مری چادر
حفاظت میری کرتی ہے
یہ چادر چار دیواری
ریاست ہے مری جس میں
کوئی قیدی نہیں ہوں میں
یہاں رہتے ہوئے
بے فکر رہتی ہوں
بہت ہی شاد رہتی ہوں
فصیلیں ہی فصیلیں ہیں
مگر آزاد رہتی ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.