فصل کاشت کرنے تک
فصل کاشت کر لوں
تو تمہاری خبر لیتا ہوں
فصل کاشت نہ کروں
تو بھوکے مر جائیں گے میرے بچے
اور تمہارے بھی
بنجر ہو جائے گی یہ دھرتی
گر جائیں گی دیواریں
میرے آنگن کی
کھل جائیں گے جانور
اپنے کھونٹے سے
اڑ جائے گی رنگت
میرے چہرے کی
چھن جائے گی مسکراہٹ
میری بیوی کی
کھو جائے گی چمک
اس کی آنکھوں سے
ہو جائیں گے مٹی
میرے خواب
فصل کاشت کرنے تک
کھینچ سکتے ہو طنابیں میرے دل کی
کاٹ سکتے ہو میری گردن
اجاڑ سکتے ہو میری زندگی
ڈھا سکتے ہو تم ہر ظلم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.