فوارہ
آہ فوارے ترے دل میں ہے کتنا اضطراب
ہر گھڑی ہے زندگی تیری رہین انقلاب
کس قدر ہے دل میں تیرے التہاب و انشقاق
کیا تجھے بھی ہے کسی سے شکوۂ رنج فراق
ہے تری ہستی بھی کیا اندوہ کی سرمایہ دار
کیا ترا دل بھی وفور رنج سے ہے بے قرار
کیا تجھے بھی انتظار آمد محبوب ہے
کیوں پریشاں اس قدر ہے کیا تجھے مطلوب ہے
اف ترے موتی سے آنسو جا رہے ہیں رائیگاں
ہاں مگر تجھ کو محبت میں خیال اس کا کہاں
ہاں مگر پنہاں ہے ان اشکوں میں اک راز حیات
دے رہا ہے قرب کے پودوں کو تو اپنے ثبات
کاش لیتے تجھ سے یہ انسان بھی درس عمل
پھر دماغوں میں نہ رہتا اس قدر ان کے خلل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.