فکر آئندہ
ہمیں بصارت سے محروم کر دیا گیا ہے
یا منظر سے حسن غائب ہو گیا ہے
ایک لامتناہی سیاہ پردہ ہے
جس سے ماتمی لباس تیار کیا جا سکتا ہے
اور احتجاجی پٹیاں بنائی جا سکتی ہیں
ہمیں ایک سورج درکار ہے
جس سے
معطل بہار کے پھول کھلائے جا سکیں
جہالت کے پردے میں چھپا
ایک دن طلوع ہو سکے
آکسیجن ختم ہونے سے پہلے
ہمیں نئے درخت لگانے ہیں
پرانے درختوں کو
ایوان صدر کی تعمیر میں استعمال کیا جا سکتا ہے
ہمیں گزشتہ سے زیادہ
آئندہ کی فکر کرنی چاہئے
اسی آئندہ میں
ہمارے بچوں کو زندہ رہنا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.