فراقؔ گورکھپوری کو تہنیت
ناپنا سہل نہیں ہے تری عظمت کا فراق
قدر کرنا کسی ماہر کی نہیں کوئی مذاق
اردو ہوگی ترے احسان سے کیوں کر بے باق
کہہ رہے ہیں گل و نغمہ کے یہ زریں اوراق
قومی یکجہتی کا حامی تو منافیٔ نفاق
کیا بیاں ہو ترے اوصاف حمیدہ کا فراق
تیرے پیغام حقیقی سے ہیں لبریز اسباق
تو ہے سلطان ادب نظم و غزل دونوں میں طاق
تو ہے یکتائے زماں اس میں نہیں کوئی کلام
پیش خدمت ہے بصد عجز یہ صوفیؔ کا کلام
گیان پیٹھ آج ہے شاداں تجھے دے کر انعام
آج شہرت کا تری ہے سر افلاک مقام
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.