فراق
تیری فرقت میں اے مرے دلبر
دل کہیں بھی بہلتا نہیں ہے
لمحہ لمحہ مجھے ڈس رہا ہے
اور دم بھی نکلتا نہیں ہے
جب بھی چاہے تو روکے زمیں کو
تو ستاروں سے گردش ہٹا لے
اور ادھر ایک میں ہوں کہ خود سے
اپنا دل بھی سنبھلتا نہیں ہے
اک چراغ محبت تھا ایسا
جو کہ روشن تھا تیری جبیں پر
ہائے کیوں وہ چراغ محبت
میری آنکھوں میں جلتا نہیں ہے
دور لگتی ہیں سب منزلیں اب
اور تاریک ہیں راستے بھی
یہ سفر ختم ہو کیسے عالمؔ
تو مرے ساتھ چلتا نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.