فرصت
میں خود پر منکشف ہونے کی ساعت میں
کسی گل رنگ فرصت میں
تمہیں جب یاد کرتی ہوں
مرے چاروں طرف جیسے ستارہ رقص کرتے ہیں
زمانوں سے زمانوں تک
جہانوں سے جہانوں تک
محبت کے ہزاروں استعارے رقص کرتے ہیں
پرندے تتلیاں اور پھول سارے رقص کرتے ہیں
زمین و آسماں کے سب کنارے رقص کرتے ہیں
مری نظموں کے ٹکڑے اور تمہارے نثر پارے رقص کرتے ہیں
تمہیں جب یاد کرتی ہوں
- کتاب : ایک دیا اور ایک پھول (Pg. 137)
- Author : عشرت آفریں
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2022)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.