گالی
میں
کبھی نہیں جان سکا
گالی
جذبے کی کون سی سطح ہے
میں نے کبھی گالی نہیں دی
مگر مجھے ہمیشہ
گالیوں سے دلچسپی رہی
میں ہر روز
ہر طرح کی گالیاں سنتا ہوں
گالی کسی کو بھی دی جائے
اسلوب میں عورت ضرور آتی ہے
میری ساری زندگی
لفظوں کے درمیان گزری
مجھے ہمیشہ لفظ نظر آتے ہیں
گالی
لفظوں کی ایک ترتیب کے سوا کچھ بھی نہیں
میں
گالی دے کر
عام آدمی کی طرح
زندہ رہنا چاہتا ہوں
ایک ترتیب
مجھے عام آدمی بننے نہیں دیتی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.