Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

گاندھی جی

MORE BYرام لال ورما ہندی

    نگاہ شوق میں جلوے جو تیرے آتے ہیں

    تجلیوں کے نئے طور جگمگاتے ہیں

    تلاش حق میں جدھر بھی جہاں بھی جاتے ہیں

    ترے ہی نقش قدم رہگزر میں پاتے ہیں

    ترے جمال سے اے بندۂ خدا ثابت

    خدا کے نور سے انساں بنائے جاتے ہیں

    کبھی جو دیر و حرم کے قریب تک نہ گئے

    تری سمادھی کے آگے وہ سر جھکاتے ہیں

    بیان ایک ترا نقش ہو گیا دل پر

    سنانے والے فسانے بہت سناتے ہیں

    یہ کس مغنیٔ کامل کی بزم رنگیں ہے

    یہاں جو آتے ہیں وہ نغمہ بار آتے ہیں

    چمن انہی کا یہ رنگ چمن بھی ان کا ہے

    جو بجلیوں سے یہاں آشیاں بناتے ہیں

    جہان امن میں تلوار چل نہیں سکتی

    خدا کے بندے مگر آزمائے جاتے ہیں

    یہ بزم رند نہیں محفل طریقت ہے

    یہاں حیات کے ساغر پلائے جاتے ہیں

    میں جا رہا ہوں لئے ایک کاروان حیات

    ہزار رہزن ہستی مجھے ڈراتے ہیں

    جو بج رہا ہے زمانے میں ساز تیرا ہے

    جو گا رہے ہیں فقط تیرے گیت گاتے ہیں

    وہ تجھ کو اور ترا مدعا نہیں سمجھے

    تجھے بشر سے جو فوق البشر بتاتے ہیں

    جنہوں نے چوم لئے پاؤں تیری عظمت کے

    ستارے بن کے وہ ذرے بھی جھلملاتے ہیں

    چراغ راہ صداقت بتا کدھر جائیں

    کہ منزلوں کے اندھیرے ہمیں بلاتے ہیں

    ترے ہی فیض سے ابنائے نظم نو ہندیؔ

    نئی زمین نیا آسماں بناتے ہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے