غار میں بیٹھا شخص
چاند ستارے
پھول بنفشی پتے
ٹہنی ٹہنی جگنو بن کر
اڑنے والی برف
لکڑی کے شفاف ورق پر
مور کے پر کی نوک سے لکھے
کالے کالے حرف
اجلی دھوپ میں
ریت کے روشن ذرے
اور پہاڑی درے
ابر سوار سہانی شام
اور سبز قبا میں ایک پری کا جسم
سرخ لبوں کی شاخ سے جھڑتے
پھولوں جیسے اسم
رنگ برنگ طلسم
جھیل کی تہہ میں ڈوبتے چاند کا عکس
ڈھول کی وحشی تال پہ ہوتا
نیم برہنہ رقص!
کیسے کیسے منظر دیکھے
ایک کروڑ برس پہلے کے
غار میں بیٹھا شخص!!
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.