Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

غیر نصابی تاریخ

الیاس بابر اعوان

غیر نصابی تاریخ

الیاس بابر اعوان

MORE BYالیاس بابر اعوان

    شاہی دربار میں خادم‌ خاص کا اعلان

    تخلیہ

    رقص جنوں خیز پہ نوخیز بدن

    شہر میں آدم خاکی کے لہو کی قیمت

    دینے آئے ہیں مہاراج کے میخانے میں

    رنگ اور نور کی برسات کے بیچ

    کون دیکھے گا بے سر کی لاشیں

    نو بدن جام تحیر کا نیا ذائقہ ہیں

    جن پہ دو لخت کیے جاتے ہیں ملکوں کے بدن

    شاہی دربار میں مہاراج کا اعلان

    صاحبو

    دھند کی تہذیب کا پرچار کرو

    جن پر نعرے ہیں لکھے گھر وہ تہ خاک کرو

    شہر میں گونجے فقط نغمہ‌ٔ توصیف ریا

    حرمت حرف ہو پابند شکوہ ایواں

    ذکر مت ہو کہیں جلتے ہوئے خیام کا بس

    صرف تاریخ میں چمکے مرا فرمان شہی

    شاہی دربار میں وزیر با تدبیر کا مشورہ

    تخلیہ

    صاحبو یہ وقت ہے سرشاری کا

    فیصلے کل پہ اٹھا رکھتے ہیں مستقبل کے

    اس سمے شہر میں برپا کرو جادو کوئی

    لوگ مصروف رہیں وقت گزر جائے بس

    خاک ہو جائیں گی صدیاں یوں ہی قدموں کے تلے

    شاہی دربار میں مہاراج کا مخبر خاص کو حکم

    لحن سالار بتا حال زمانے کا مجھے

    اس میں بس مجھ کو بتا میری خبر کی بابت

    مت سنا خستہ زمانوں کی شکستہ باتیں

    لفظ لکھ میرے لیے نوک قلم سے اور پھر

    شہر بھر میں یہی تاریخ منادی کر دے

    وقت کے سارے مورخ کریں بیعت اس کی

    پھول پر خون نہیں تھا وہ نم شبنم تھا

    ایک خاموش ریاضت تھی اجل کا چکر

    بے بدن خواب تھے تہذیب کا نو رفتہ مزاج

    شاہی دربار سے باہر رعایا کا مزاج

    دوستو یوں ہی سلامت رہے ایواں کا وقار

    رزق ملتا رہے رعنائی کا آنکھوں کو یوں ہی

    یوں ہی بٹتی رہے خیرات کفن گرد یقیں

    یوں ہی ملتی رہے قبروں کے لیے مفت زمیں

    دوستو یوں ہی سلامت رہے ایواں کا وقار

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے