گلیارا
تم ٹھیک ہی کہتی تھیں
تم ایک خواب ہو
جز خواب بھلا اور کیا ہو
وہ خواب جسے
میں نے اپنی کھلی
اور بند آنکھوں سے دیکھا
وہ خواب جسے میں نے
اور تم نے مل کر سینچا
جو میری اور تمہاری آنکھوں میں
برسوں تک پلتا رہا
اس خواب کی
تقلید کرتے ہوئے
میں بہت دور آ گیا جاناں
اور یہاں سے
اب اس خواب کو
حقیقت سے الگ کرنا
ممکن نہیں ہے
میری زندگی
یعنی تم
اک گلیارے
کا گزر ہے
جس کے ایک چھور پر ہے
میرا خواب
اور دوسرے چھور
پر عملی
حقیقت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.