گر تم مجھے پہچان لو
میں خدا کی تخلیق کردہ
اک ایسی نظم ہوں
جس کی نغمگی اور ترنم
روح کے تاروں
میں رواں دواں
تمہاری فکر کے
پاکیزہ لمس سے
جلا پائے
مگر تم
جسم کے جنگل
میں الجھ کر
حیوان بن گئے ہو
اور روح کے آہنگ
سے محروم رہ کر
نہیں جانتے
کہ خدا نے اس جسم
میں ہی ملفوف کرکے
تمہیں نوازا
محبت کے الوہی سروں سے
گر تم مجھے پہچان لو
تو اس زمیں پر
مثل جنت
اپنے ہم نشیں
اک حور پاؤ
مگر یہ ممکن جبھی تھا کہ تم
اپنی روح کو پاک رکھتے
سرشار رہتے
- کتاب : Word File
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.