گوریا تم آ بھی جاؤ
گوریا تم آ بھی جاؤ
آکر سب کا دل بہلاؤ
تم بن گھر ہے سونا سونا
ویراں اس کا کونا کونا
جب تم گھر میں آتی تھیں
کتنی خوشیاں لاتی تھیں
چیں چیں کرتیں شور مچاتیں
پھر بھی سب کے من کو بھاتیں
تنکا تنکا تم تھیں لاتیں
گھر اپنا پھر ان سے بناتیں
پھر اس میں تم دیتیں انڈے
جن سے باہر آتے بچے
ہوتے تھے یہ ننھے منے
دیکھ کے جن کو ہم خوش ہوتے
یادیں کتنی ہیں یہ سہانی
لیکن اب تو ہوئیں پرانی
جب سے تم نے آنا چھوڑا
دل گویا سب کا ہی توڑا
بولو بولو کہاں گئی ہو
کون دیس میں جا کے چھپی ہو
کیسے تم کو واپس لائیں
تم سے اپنا دل بہلائیں
عاکفؔ تم کو یاد ہے کرتا
یادوں سے دل شاد ہے کرتا
گوریا تم آ بھی جاؤ
گھر میں خوشیاں واپس لاؤ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.