گیت پیار کے
پیار کی دکان کوئی کھولتا
بول میٹھے بول کوئی بولتا
تلخیاں فضا میں ہیں گھلی ہوئی
مصری کی مٹھاس کوئی گھولتا
بات جنگ کی نہیں کرے کوئی
امن کے لئے جیے مرے کوئی
گفتگو میں کاش ہر ایک آدمی
بولنے سے پہلے لفظ تولتا
سوکھے پھولوں کو کوئی نکھارتا
کوئی اس چمن کو پھر سنوارتا
گنگناتا گیت پیار کے کوئی
اور بھنورا بن کے کوئی ڈولتا
دیکھنے میں چاہے ہم انیک ہیں
اصلیت میں سارے لوگ ایک ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.