گیت سناؤ
کوئی گیت سناؤ باجی
سب کا جی بہلاؤ باجی
سردی اور گرمی کا گیت
سختی اور نرمی کا گیت
رنگ برنگے پھولوں کا
ساون رت کے جھولوں کا
رم جھم رم جھم پھواروں کا
آنے والی بہاروں کا
کوئی گیت سناؤ باجی
سب کا جی بہلاؤ باجی
یا پھر پریوں والا گیت
البیلا متوالا گیت
چم چم کرتے تاروں کا
چاند سے اجلے پیاروں کا
چمکیلا چمکیلا گیت
یعنی رنگ رنگیلا گیت
کوئی گیت سناؤ باجی
سب کا جی بہلاؤ باجی
پاپا اور ممی کا گیت
دادا اور دادی کا گیت
کیسے سب نے محنت کر کے
گھر آنگن خوشبو سے بھر کے
ہم کو اپنا پیار دیا ہے
پھولوں کا گلزار دیا ہے
ایسا گیت سناؤ باجی
سب کا جی بہلاؤ باجی
اچھے بچوں والا گیت
سچے بچوں والا گیت
اجلے اجلے کپڑے پہنے
پیارے پیارے جوتے پہنے
جو اسکول کو جاتے ہیں
سب کے من کو بھاتے ہیں
ان کا گیت سناؤ باجی
سب کا جی بہلاؤ باجی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.