گرداب
محبت اور ساحل سے
ذرا سوچو
کہ یہ ساحل
تمہیں موجوں کی جانب پھینک دیتا ہے
مگر گرداب
آغوش محبت میں تمہیں ایسے سموتا ہے
کہ اپنی زندگی کے سارے غم
تم بھول جاتے ہو
وہ غم صدیوں سے جن کی تلخیاں
تم پیتے آئے ہو
سسک کر موجۂ گرداب میں
دم توڑ دیتے ہیں
دم توڑ دیتے ہیں
تو پھر یوں ہی کہو
گرداب ہی ساحل سے بہتر ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.