بھلا دینے کی قوت سے بڑی قوت نہیں کئی
کوئی بھی یاد کتنی ہی قوی ہو
لیکن اس کا بس یہی انجام ہونا ہے
بھلا دینے کی قوت سے محاذ آرائی میں اس کو سدا ناکام ہونا ہے
مگر اب تک تری یادیں
بھلا دینے کی قوت پر کسی شب مار کر شبخون
اس کو دنگ کرتی ہیں
تری یادیں بھلا دینے کی قوت سے
مسلسل جنگ کرتی ہیں
- کتاب : صبح بخیر زندگی (Pg. 128)
- Author : امیر امام
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.