گڈے میاں کا سہرا
دلچسپ معلومات
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تعلیمی مرکز میں ’’گڑیا کا بیاہ‘‘ کے نام سے ایک منصوبہ ہوا تھا۔ اسی تقریب سے گڈے میاں کا یہ سہرا لکھا گیا۔ بچوں کو یہ بہت ہی پسند آیا۔
گڈے میاں نے باندھا ہے صحرا
دیکھو تو کیسا اچھا ہے صحرا
گڑیا دلہن ہے دولہا ہے گڈا
دولہا دلہن کا پیارا ہے صحرا
پھولوں کی خوشبو پھیلی ہوئی ہے
محفل میں ساری مہکا ہے صحرا
پھولوں کی لڑیاں پھولوں کی جھڑیاں
خوشیوں کی گھڑیاں لایا ہے صحرا
چاند اور سورج اس پر فدا ہیں
تاروں کو دل سے بھایا ہے صحرا
بچے بھی خوش ہیں خوش ہیں بڑے بھی
خوشیوں کا شاید تحفہ ہے صحرا
گڈے میاں کی شادی رچی ہے
نیرؔ بھی لکھ کر لایا ہے صحرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.