گڑیا کی شادی
مری گڑیا کسی دن چاند پر شادی رچائے گی
زمیں کے تو سبھی گڈے نظر آتے ہیں اب بڈھے
بہت ہی خوب صورت نوجواں ہیں چاند کے گڈے
انہیں میں سے کسی کے گھر مری گڑیا بھی جائے گی
مری گڑیا کسی دن چاند پر شادی رچائے گی
فرشتے آسمانوں سے براتی بن کے آئیں گے
ستارے راستے میں نور کی چادر بچھائیں گے
خوشی سے جھوم کر ہر حور شہنائی بجائے گی
مری گڑیا کسی دن چاند پر شادی رچائے گی
حسیں کرنوں سے روشن چاندنی کی پالکی ہوگی
زمیں سے آسماں تک روشنی ہی روشنی ہوگی
مری گڑیا جب اپنے گھر سے رخصت ہو کے جائے گی
مری گڑیا کسی دن چاند پر شادی رچائے گی
نظر آئے گی جب اس کو مری پیاری سی یہ گڑیا
بلائیں پر بلائیں لے گی بڑھ کر چاند کی بڑھیا
دلہن کو دیکھ کر دولہے کی قسمت جگمگائے گی
مری گڑیا کسی دن چاند پر شادی رچائے گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.