نہ جانے یہ گل خود رو
زمیں کی سخت پرتیں چیر کر
کب کھل اٹھا ایسے
کہ سارا باغ اس کی سرکشی پر
دم بخود سا ہے
کسی مشاق ہاتھوں نے نہ بویا ہے
نہ سینچا ہے
کسی نے پرورش کی ہے
نہ نگرانی میں رکھا ہے
یہ گہرے چیختے رنگوں میں
اپنے ہونے کا اعلان
کچھ ایسے کئے جاتا ہے کہ
نظریں بچانا بھی بہت مشکل
ابھی زیر زمیں کیا جانے کتنے کسمساتے ہیں
درختوں میں ہے سرگوشی
مشوش لالۂ رنگیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.