گمان عید
عید تو اک خوشی کا موقع ہے
آؤ جی بھر خوشی منا ڈالیں
گھر کے اندر نہیں شکر نہ سہی
اپنے بچوں سے چل کے کہہ دیں ہم
اپنے کپڑے اتار کر رکھ دو
گو یہ کپڑے ہیں پچھلی عیدوں کے
ان کی قیمت کہیں سوا ہوگی
اگلی عیدوں میں جب نکالو گے
بیویوں کو چلو قسم دے دیں
تلخ تر بے مزہ جوانی کی
حسن کاری کا التزام نہ کر
آج کوئی بھی اہتمام نہ کر
ورنہ تقدیر کو گماں ہوگا
عید اب بھی منا رہے ہیں ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.