اونچے پختہ مکان ہیں
مکانوں کے نام ہیں
انسان مگر گمنام ہیں
شہروں کی یہی پہچان ہے
زندگی ایک کہرام جیسے
جینا دشوار موت آسان ہے
شہروں کی یہی پہچان ہے
بھاگ دوڑ ہے
آہ و فغاں ہے
جینا عذاب ہے
آدمی سے آدمی انجان ہے
شہروں کی یہی پہچان ہے
پڑوسی کی موت پر
کوئی آنسو نہیں بہاتا
دو چار قدم
کوئی کاندھا نہیں دے پاتا
آخری آرام گاہ تک
کوئی ساتھ نہیں چل پاتا
موتیں ہوتی ہیں حادثوں سے
حادثوں کی موتوں میں
کبھی ایسا بھی ہوتا ہے
جنہیں دفنانا تھا وہ جلائے جاتے ہیں
جنہیں جلانا تھا وہ دفنائے جاتے ہیں
اور کچھ بد قسمت ایسے بھی ہوتے ہیں
جو کفن سے بھی محروم رہ جاتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.