آندھی تھی طوفان تھا کیا تھا
میری میز پہ کون آیا تھا
کیمل انک پڑی ہے الٹی
گل دانوں میں ریت بھری ہے
کرسی کی ٹانگیں ترچھی ہیں
فائل میں تتلی نتھی ہے
ٹائم پیس کا شیشہ ٹوٹا
میز پوش پر کالے دھبے
کٹے ہوئے اخبار کے فوٹو
لیٹر پیڈ میں کاغذ آدھے
ٹوپی غائب ہے شیفر کی
کم ہیں البم کے نو پنے
عدنانؔ اور زمنؔ کہتے ہیں
ایمن ٹافی ڈھونڈ رہے تھے
حمراؔ ثمرہؔ ناچ رہی تھیں
فیضیؔ مار رہے تھے چھکے
میز پر ہلا بولنے والے
تھے میرے ہی پیارے بچے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.