ہم بچے
جگنو تتلی پھول ستارے
ہم بچے ہیں آنکھ کے تارے
سورج چاند اور گگن ہمارے
ہم ہیں اس جگ کے اجیارے
بجلی بارش کشتی طوفاں
دھول اور مٹی اپنے مہماں
ہم میں ہیں امکان کے ساماں
پیڑوں پہ ہم نے جھولے ڈالے
ہم ہیں اس جگ کے اجیارے
رنگ برنگے ہنستے گاتے
اپنی دھن میں بڑھتے جاتے
خواب اسپ کو ایڑ لگاتے
ہوا کے دوش پہ ہم لہراتے
ہم بچے ہیں بے حد پیارے
ہم ہیں اس جگ کے اجیارے
ٹام اینڈ جیری لوگو ایلس اور ونڈرلینڈ
ڈائن جادو ٹونے پریوں کے ہم فین
کھیل تماشہ دھوم دھڑاکا گلی ڈنڈا
ہم میں ہے کوئی لک لک کوئی مسٹنڈا
ہم سب ہیں خوبی کے پٹارے
ہم ہیں اس جگ کے اجیارے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.