ہم دنوں اکٹھے رہتے ہیں
اکٹھے سوتے ہیں
ہمارے دکھ سکھ ایک ہیں
ہماری آنکھیں ایک دوسرے کے خواب
دیکھ لیتی ہیں
ہم کہیں بھی ہوں
ایک دوسرے کے ناموں سے جانے جاتے ہیں
ہمارے گھر آنے والے
اپنی دستک میں دونوں کا نام
شامل کر لیتے ہیں
دن کے پہلے حصے میں
ہماری آنکھیں
ایک دوسرے کو خوش آمدید کہتی ہیں
اب لفظ ہمارے درمیان
چپ رہتے ہیں
ہماری سانسوں کا ردم
جسم کی حرکت سے
ایک دوسرے کے ہونے کا اطمینان دلاتا ہے
ہم اکثر
اب ایک دوسرے کی نیند سو لیتے ہیں
لیکن
اس کے باوجود اکثر
گہری راتوں میں
ہمارے دل
اپنے اپنے سینوں میں
الگ الگ دھڑکتے ہوئے
سنائی دیتے ہیں
- کتاب : hairat ke us paar (Pg. 47)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.