ہم ایک ہیں
ہے اپنا یقیں دیش کے دیوانے سبھی ہیں
اس شمع ضیا بار کے پروانے سبھی ہیں
ہیں وقف یہاں اس کی محبت کے لئے ہم
جاں دے دیں گے اس دیش کی عظمت کے لئے ہم
کوئی بھی ہمیں اس سے جدا کر نہیں سکتا
ہم سے بھی کوئی اس کا گلہ کر نہیں سکتا
تا زیست اسی کے لئے سرشار رہیں گے
اس مے کے ہمیشہ ہی طلب گار رہیں گے
عزت کو کبھی اس کی گرانے نہیں دیں گے
دشمن کو کبھی آنکھ اٹھانے نہیں دیں گے
الفت ہے تو آنکھوں کے گہر ایک ہیں اپنے
دو سمت سہی دل تو مگر ایک ہیں اپنے
زنہار نہ شاہدؔ برا آپس میں کہیں گے
ہم ایک تھے ہم ایک ہیں ہم ایک رہیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.