ہم ہیں ننھے منے بچے
دھن کے پکے قول کے سچے
پڑھنا لکھنا کام ہمارا
اک دن ہوگا نام ہمارا
بھاشا میری پیاری اردو
اردو سب کی پیاری اردو
اردو ہے بھارت کی زینت
سب کو ہے اردو سے الفت
قدرت کا انعام ہے اردو
کتنا پیارا نام ہے اردو
اردو سے ہے رغبت ہم کو
الفت ہم کو چاہت ہم کو
اردو کے شیدائی ہیں ہم
عاشق اور شیدائی ہیں ہم
اردو میری شان اور عزت
اس سے بڑھ کر کون سی نعمت
آن یہی ہے شان یہی ہے
سچ پوچھو ایمان یہی ہے
پیاری ہے یہ جان سے بڑھ کر
جان تو کیا ایمان سے بڑھ کر
شاہیں ہیں استاد ہمارے
کتنے مشفق کتنے پیارے
اردو کی ہیں شمع جلائے
دیکھو نہ ہرگز بجھنے پائے
آندھی آئے طوفاں آئے
چاہے جان بھی اپنی جائے
آؤ مل کر عہد کریں ہم
جب تک باقی دم میں ہے دم
زندہ اس کو ہم رکھیں گے
اس کو نہ ہرگز مٹنے دیں گے
ہم ہیں ننھے منے بچے
دھن کے پکے قول کے سچے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.