ہمارا پنجاب
تہذیب کا رہبر ہے یہ پنجاب ہمارا
ہر علم کا مصدر ہے یہ پنجاب ہمارا
ہر فن میں معقر ہے یہ پنجاب ہمارا
عرفاں سے منور ہے یہ پنجاب ہمارا
جنت سے بھی برتر ہے یہ پنجاب ہمارا
ساحر بھی فسوں کار بھی ہیں اس کی بہاریں
سرمست بھی سرشار بھی ہیں اس کی بہاریں
دل کش بھی طرح دار بھی ہیں اس کی بہاریں
گل رنگ بھی گل بار بھی ہیں اس کی بہاریں
جنت سے بھی برتر ہے یہ پنجاب ہمارا
یہ خلد فضا خلد نما اس کے مناظر
یہ ماہ ضیا مہر لقا اس کے مناظر
یہ کیف ادا روح فزا اس کے مناظر
ہر سمت یہ اندوہ ربا اس کے مناظر
جنت سے بھی برتر ہے یہ پنجاب ہمارا
مے بار بھی مے نوش بھی ہیں اس کی گھٹائیں
جام مئے سرجوش بھی ہیں اس کی گھٹائیں
مے خانہ بہ آغوش بھی ہیں اس کی گھٹائیں
غارت گر صد ہوش بھی ہیں اس کی گھٹائیں
جنت سے بھی برتر ہے یہ پنجاب ہمارا
رشیوں نے یہاں گائے ہیں الفت کے ترانے
گورؤں نے سنائے ہیں حقیقت کے فسانے
بھگتوں نے یہاں پائے ہیں قدرت کے خزانے
لوگوں نے بنائے ہیں مسرت کے ٹھکانے
جنت سے بھی برتر ہے یہ پنجاب ہمارا
پنجاب کو ہم روشن و پر نور کریں گے
پنجاب کو ہم امن سے معمور کریں گے
پنجاب کو ہر حال میں مسرور کریں گے
پنجاب کو ہم اور بھی مشہور کریں گے
جنت سے بھی برتر ہے یہ پنجاب ہمارا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.