ہمارا پیارا دیس
بات یہ سارے جگ پہ عیاں ہے
دیس ہمارا باغ جناں ہے
ہم سب کی عزت کا نشاں ہے
نام اس دیس کا ہندوستاں ہے
پیارا پیارا دیس ہمارا
دیس ہمارا پیارا پیارا
آب و ہوا ہے خوب یہاں کی
دل کی زمیں محبوب یہاں کی
ہر ہر شے مرغوب یہاں کی
آزادی مطلوب یہاں کی
پیارا پیارا دیس ہمارا
دیس ہمارا پیارا پیار
صبح بنارس اس کی پیاری
شام اودھ کی اس میں نیاری
گنگا جمنا دریا جاری
اس کی شوبھا کے بلہاری
پیارا پیارا دیس ہمارا
دیس ہمارا پیارا پیارا
ہر وادی زرخیز یہاں کی
ہر کھیتی زر ریز یہاں کی
دھوپ مسرت بیز یہاں کی
سردی دل آویز یہاں کی
پیارا پیارا دیس ہمارا
دیس ہمارا پیارا پیارا
آؤ دیس کے ہم گن گائیں
دیس کی خدمت کر کے دکھائیں
دیس کا اپنے مان بڑھائیں
شعر یہ نیرؔ کا دہرائیں
پیارا پیارا دیس ہمارا
دیس ہمارا پیارا پیارا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.