ہمارا پیارا وطن
ہندوستان پیارا پیارا وطن ہمارا
یہ جان ہے ہماری یہ تن بدن ہمارا
اس کی زمیں نرالی اس کا فلک نرالا
اس دیس کا ہو یا رب دنیا میں بول بالا
منظر یہاں ہویدا کل کائنات کے ہیں
دریا یہاں کے کیا ہیں چشمے حیات کے ہیں
سرسبز وادیاں ہیں شاداب ہیں بیاباں
کیا خوب ہیں یہاں کے جنگل پہاڑ میداں
پیاری ہیں موہنی ہیں دن رات کی بہاریں
دل کو لبھا رہی ہیں برسات کی بہاریں
دنیا میں سب سے اونچا پربت ہمالیہ ہے
اس سے وطن ہمارا دنیا سے بڑھ گیا ہے
ہر چیز ہے نرالی ہر شے میں بانکپن ہے
ہندوستان نہیں ہے جنت کا یہ چمن ہے
کالی گھٹائیں اس کی خوشیاں بڑھا رہی ہیں
ٹھنڈی ہوائیں دل کی کلیاں کھلا رہی ہیں
آؤ وطن کا بیڑا کوشش سے پار کر دیں
پھیلائیں پھر جہاں میں ہم نیک نام اس کا
دنیا کی ہو نظر میں اونچا مقام اس کا
ہندوستاں کا رتبہ نیرؔ بہت بڑا ہے
ذرہ بھی اس زمیں کا خورشید سے سوا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.