Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہماری بلی کے بچے

سمن سرحدی

ہماری بلی کے بچے

سمن سرحدی

MORE BYسمن سرحدی

    سنو ایک چھوٹی کہانی سنو

    کہانی یہ میری زبانی سنو

    جو کل اپنی بلی نے بچے دئے

    وہ گنتی میں پوچھو تو بس پانچ تھے

    بڑی دیر تک ہم یہ سوچا کئے

    کہ نام ان کا کیا کیا رکھا چاہیے

    مچایا تو پہلے بڑا شور و شر

    ہوئے پھر رضامند اس بات پر

    کریں آؤ ہم ان کی گنتی سے جانچ

    کہیں ایک دو تین چار اور پانچ

    وہ ہے ایک نمبر جو سب سے سفید

    فقط رنگ سے پائیں ہم اس کا بھید

    جو ہے سب سے لمبا وہ ہے دوسرا

    چمکدار سب سے جو ہے تیسرا

    جو ہے سب سے چھوٹا کہیں اس کو چار

    کریں پانچواں آخری ہم شمار

    ملے شکل دو تین سے پانچ کی

    گلابی سی ناک ان کی ہے ایک سی

    سیہ داغ بھی پیٹھ پر ایک سے

    سبھی ایک جیسی ہیں مونچھیں لیے

    یہ کھا کھا کے سوتے رہیں بار بار

    ہمیشہ یہ نیندوں کی لوٹیں بہار

    یہ چھوٹا سا کنبہ سدا خوش رہے

    کوئی جا کے ان کو کبھی دیکھ لے

    چٹائی پہ پانچوں یہ لیٹے رہیں

    سبھی گود سے ماں کی چمٹے رہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے