ہمیں انسان ہونے پر ندامت ہے
دلچسپ معلومات
(پیشاور کے وحشیانہ حملے کی یاد میں)
اے میرے رب کریم
تو اشرف مخلوق کی دستار
میرے مغرور سر سے نوچ دے
اور ڈال دے ہم کو درندوں کی جماعت میں
درندوں سے کبھی دنیا
محبت اور شفقت کی توقع ہی نہیں رکھتی
درندے اپنے قول و فعل پہ نادم نہیں ہوتے
میں اپنے ہم نسب افراد کے قول و عمل سے
ایک مدت سے
پشیمانی میں رہتا ہوں
مجھے اب اشرف مخلوق کی طوق گراں
اور رحم دل انسان کی برقی قبا
با وفا ہمدرد مخلص عجز اور معصومیت کے
ڈھونگ سے حد درجہ گھن آنے لگی ہے
ہمیں انسان ہونے پر ندامت ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.