ہمیں کہا جائے گا
ہمیں کہا جائے گا کہ ہاتھ اوپر اٹھا لیں
اور اپنے طلائی خواب، نقرئی وعدے
اور کانسی کے پھول ہمارے حوالے کر دیں
اپنی محبوبائیں والدین اور دوست
ہمارے سپرد کر دیں
اپنی زمین اور آسمان گروی رکھ دیں
اپنے سمندر اور صحرا
برائے نام قیمت پہ فروخت کر دیں
کشتیوں اور جنگلوں کو آگ لگا دیں
دریا اور پل خالی کر دیں
گھر چھوڑ کے چلے جائیں
اور پیچھے مڑ کے نہ دیکھیں
محبت ایک نا مناسب قدم ہے
اس سے گریز کریں
ہمیں کہا جائے گا کہ
آئندہ کچھ نہ کہیں
- کتاب : saarii nazmen (Pg. 736)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.