ہنسو ہنساؤ
جمع ہو کر کہیں دو چار بچے
مگن تھے کھیل میں ہنستے ہنساتے
انہی میں ایک بچہ ہنس کے بولا
مری نانی سناتی تھیں لطیفہ
مرے دادا نے بنوایا تھا دالان
ہزاروں بیٹھ سکتے جس میں انسان
یہ سن کر دوسرا بچہ بھی بولا
بڑے انداز سے اک راز کھولا
مرے دادا کے پاس ایسی کماں تھی
کہ تیر اس کا کرے سیر آسماں کی
کہا بچوں نے تم گپ مارتے ہو
میاں تم بھی کہاں کی ہانکتے ہو
کہاں رکھتے تھے دادا اس کماں کو
کہ جس سے تیر چھو لے آسماں کو
جواب اس نے دیا سن کر سنو تو
نہیں گپ ہے حقیقت میرے یارو
جو دالان اس کے دادا نے بنایا
کماں رکھتے تھے اس میں میرے دادا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.