میں نے دیکھا یہ میری غلطی نہیں ہے
پیدائش کی جگہ اور زمانہ
میرے اختیار میں نہیں تھا
میں نے دیکھا یہ حق تلفی کا قانون لیگل ہے
میں نے دیکھا یہ میری غلطی نہیں ہے
میری تخلیق احسن طریقے سے ہوئی
اور پرورش کے لیے
کرۂ ارض نامی
بے ترتیب جہنم میں پھینک دیا گیا
میں نے دیکھا یہ حق تلفی کا قانون لیگل ہے
میں نے دیکھا یہ میری غلطی نہیں ہے
قدیم ٹپے گنگناتی تہذیب
مجھ پر جبراً مسلط کر دی گئی
انکار یا فرار پر موت سے کم کی سزا کے سوچنے پر بھی
موت کی سزا ہے
میں نے دیکھا یہ حق تلفی کا قانون لیگل ہے
میں نے دیکھا یہ میری غلطی نہیں ہے
میرے شعور کا پردہ میری آنکھوں کے پردے
میری زبان کی چکناہٹ
میرے سینے کا باندھ میرے بازوؤں کی مچھلیاں
میرے پیٹ کا کلچر اور
میرے اگلے تمام مرحلے
میری غیر موجودگی میں طے ہوئے
میں نے دیکھا یہ حق تلفی کا قانون لیگل ہے
میں نے دیکھا یہ میری غلطی نہیں ہے
میں نے دیکھا یہ حق تلفی کا قانون لیگل ہے
میں نے دیکھا
پیدا کرنا ہی سب سے اہم کام تھا
اس سے کوئی غرض نہیں
جو جیسا پیدا ہو جائے
حق تلفی کا قانون لیگل ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.