ہر شام
ہر شام
تم آتے ہو گزر جاتے ہو
میری آنکھیں
صبح سے شام اور شام کے ملگجی اجالے میں تمہاری آمد کی منتظر
تمہیں دیکھتے ہی روشن ہو اٹھتی ہیں
اور جب تم نہیں آتے
شام اداسی کی چادر اوڑھ لیتی ہے
دل ڈوبنے لگتا ہے
میں سوچتا ہوں ایسا کیوں ہوتا ہے
غوطہ خور
سمندر میں غوطے لگا کر گوہر تلاش کرتے ہیں
ہر غوطہ
گوہر نایاب کی جستجو ہے
تم سمندر ہو
نہ میں غوطہ خور
لیکن
مجھے بتاؤ
وہ کون سا گوہر نایاب ہے
جس کی تلاش
جس کی مجھے تلاش ہے
مجھے ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.