خواہشوں کے گھنے برگد کے تلے جو کٹ جائے
زندگی خواب گہہ نکہت گیسو تو نہیں
نغمۂ آرزو سانسوں میں گھلا جاتا ہے
حسرتیں کاوش انساں کی جبلت تو نہیں
پھر بجھا سا ہے نگاہوں میں چراغ سحری
رہ گئے خواب ادھورے مری پلکوں کے تلے
اپنے ہی خوں میں رنگی وصل کی بیتاب گھڑی
زخم در زخم کئی وقت کے خنجر ٹوٹے
ایک احساس ہی اب زندہ و پائندہ ہے
خواہشوں کے گھنے برگد کے تلے زیست کٹے
موسم کیف خوش انجام کی امید لئے
نیم تاباں یہ نظر حرف دعا ہو جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.