حرف صداقت
سانسوں کا وہ پہلا لمحہ
خوابوں کی وہ پہلی ساعت
نرم ہوا نے جب میرا احساس چھوا تھا
خوشبو نے جب لب کھولے تھے
کرب بصیرت نے میرے اندر جھانکا تھا
حرف صداقت نے مجھ سے سرگوشی کی تھی
یہ ساری دنیا میری ہے
آگ ہوا مٹی اور پانی
سب پر میرا نام لکھا ہے
اونچا پربت کھلا آسماں پھیلی دھرتی
دریا جنگل صحرا وادی
رونے ہنسنے کی آزادی
سب میرے ہیں
سورج چاند ستارے میرے
طوفاں اور کنارے میرے
رشتوں کے سب سائے میرے
اپنے اور پرائے میرے
خوشبو میری رنگت میری
نفرت اور محبت میری
سارے دن سب راتیں میری
موسم کی سوغاتیں میری
آہیں میری آنسو میرے
جینے کے سب پہلو میرے
دنیا میری دنیا کی ہر اک شے میری
لیکن میرا وہ میں جس نے
خود مجھ کو وسعت بخشی ہے
کیا ہے کیسا ہے کتنا ہے
میرا کب ہے
اسی لیے لگتا ہے مجھ کو
دنیا کی اس بھیڑ میں شاید
میں تنہا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.