بھنورا
کلی کلی سے
رس چوسے اڑ جائے
بلبل
پھول پھول پر
اپنا من بھرمائے
کوئل
ہر انبوا پر
گیت رسیلے گائے
جوگی
گلی گلی سے
بھکشا لے رم جائے
راہی
جگہ جگہ پر
ٹھہرے جی بہلائے
شاعر
قدم قدم پر
روپ دیکھ مسکائے
پیتم
دیکھ دیکھ کے
البیلی شرمائے
رسیا
رنگ روپ کا
پیت کرے گھبرائے
ساقی
مے خانے میں
سب سے آنکھ ملائے
آشا
انگ انگ میں
بل کھائے لہرائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.