ہوا شاخوں میں بس کر رہ گئی ہے
مرے گھر کے در و دیوار پر
کب دھوپ اتری تھی
کہاں موسم کہانی لکھ رہا تھا
خواب لگتا ہے
فضا میں
چار جانب خامشی کے دائرے ہیں
اور میں
بیزار چہروں کے ہجوم بے تماشا میں کھڑا
محکوم سانسیں گن رہا ہوں
پرندے
گھونسلوں میں گھر بدلنے کی خواہش سہہ رہے ہیں
غبار آلودہ آنکھوں میں
کوئی منظر
کوئی ٹوٹا ہوا پتا
کوئی اشک دعا
سب خواب لگتا ہے
ہوا شاخوں میں بس کر رہ گئی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.