حوالات
پھولوں والے باغ میں بیٹھ کر
ایک بڑا سا پنجرہ دیکھا
جس میں کچھ انسان بھرے تھے
پیلی رنگت
وحشی آنکھیں
بکھرے بالوں والے انساں
چھوٹے سے اس تنگ پنجرے میں
کچھ بیٹھے تھے کچھ لیٹے تھے
لیکن سب کچھ سوچ رہے تھے
شاید اپنی اپنی سزائیں
یا پھر اپنے اپنے جرائم
یا ان لوگوں کے بارے میں
جو پنجرے سے باہر بیٹھے
آزادی پر نازاں تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.