حیات
دل ہی میں درد دل رہے لب پر فغاں نہ ہو
راز نہاں کا اور کوئی رازداں نہ ہو
اک جام میں جو جلوۂ کون و مکاں نہ ہو
زاہد مرید حضرت پیر مغاں نہ ہو
یہ کیا کہا کہ راز محبت عیاں نہ ہو
ممکن نہیں کہ آگ لگے اور دھواں نہ ہو
دار و مدار تیرے ہی لطف و کرم پہ ہے
تو مہرباں نہ ہو تو کوئی مہرباں نہ ہو
انسان وہ کرے جو ملک بھی نہ کر سکیں
فکر معاش نورؔ اگر درمیاں نہ ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.