ہرما فروڈٹ
اس کو شک تھا
خدا نے دو آدھے جسم عموداً جوڑ کے
اس کو تعمیر کیا ہے
جس میں اک حصہ اپنا اور ایک پرایا ہے
وہ آدھے آدھے دو جسموں کا حاصل ہے
وہ اکثر رات کے کالے چہرے سے ڈر جاتا
تو اپنی ہی گود میں چھپ کر رونے لگتا
خود سے باتیں کرتا
دیواروں سے سر ٹکراتا
اپنی تکمیل کی خاطر
دونوں آدھے جسموں کو
بستر پر تنہا چھوڑ کے
اپنے اصلی حصے کی تلاش میں کھو جاتا
لیکن خالی ہاتھوں کو جب
دوزخ کی جانب لٹکائے واپس آتا
اپنی ہی گردن میں بازو ڈالے
خود سے لپٹ کر سو جاتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.