ہجر کدہ
میں نے کمرے کی کھونٹی پر
تیرا انتظار ٹانگ دیا ہے
اور میری بے قرار آنکھیں
کمرے کی چوکھٹ پر دھری ہیں
تیرے فراق کے سیاہ لمحوں کی
باتیں کرتی میری ساری نظمیں
کمرے کی دیواروں پر چسپاں ہیں
میری آتی جاتی سانسیں
گھڑی کی سوئیوں سے بندھی ہیں
اور تمہارے امرت رس ٹپکاتے جملے
میرے دھیان کا پلو پکڑے چپ بیٹھے ہیں
تیرے لمس کی خواہش میرے ہاتھوں
کی پوروں سے نکل کر
کمرے میں چکراتی پھرتی ہے
تیرے لوٹ آنے کا رستہ تکتا
ہر اک منظر ہجر زدہ ہے
اور تمہارے لوٹ آنے تک
میرے چاروں جانب پھیلا ہجر کدہ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.